spot_img

ذات صلة

جمع

دنیا کے موجودہ حالات میں امام حسین کی سیرت پر عمل کرنا ضروری ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

3 شیعہ نیوز: شعبان امام حسینؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات سیرت امام حسینؑ پر عمل پیرا ہونے کا تقاضہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا اور اسلامی معاشرہ ظلم و ناانصافی کا شکار ہے، ایسے میں امام حسینؑ کی سیرت ہمیں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور انسانی اقدار کی حفاظت کا درس دیتی ہے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے زور دیا کہ امام حسینؑ صرف کسی ایک فرقے یا مذہب تک محدود نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے روحانی پیشوا ہیں۔ انہوں نے کربلا کی قربانی کو انسانیت کو بچانے کی عظیم جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ نے یزیدیت کے خلاف قیام کرکے اپنے خون سے ایک زندہ انقلاب برپا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کی قربانی اسلام اور انسانیت پر ایک عظیم احسان ہے۔ ولادت امام حسینؑ کے موقع پر انہوں نے عالم انسانیت کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

The post دنیا کے موجودہ حالات میں امام حسین کی سیرت پر عمل کرنا ضروری ہے، علامہ شہنشاہ نقوی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img