spot_img

ذات صلة

جمع

دہشت کا نشان مٹ گیا؛ داعش کا خطرناک صحرائی گورنر عراقی فورسز کے شکنجے میں

شیعہ نیوز: عراقی سیکورٹی فورسز نے صوبہ الانبار کے بیابانی علاقوں میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر حمود الدلیمی کو گرفتار کر لیا ہے، جو حاکمِ صحرا کے نام سے مشہور تھا۔

رپورٹ کے مطابق، صوبہ الانبار کے ایک سکیورٹی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ملک کی مسلح افواج نے داعش کے اس اہم دہشت گرد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جو حاکمِ صحرائے مغرب کے لقب سے جانا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جزائر غرب الہند میں امریکی جارحیت، مزید تین کشتیاں تباہ

رپورٹ کے مطابق، یہ آپریشن صوبہ الانبار کے مغربی علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انجام دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے نینوا کے ریگستانی علاقوں میں گھیرا بندی کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد حمود الدلیمی کو شناخت کرنے کے بعد حراست میں لیا۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حمود الدلیمی کا شمار عراقی سیکورٹی اداروں کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں ہوتا تھا، کیونکہ وہ عراق میں شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد تخریبی کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے۔ الدلیمی کا تعلق داعش کی اس پہلی نسل سے ہے جس نے خطے میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو منظم کیا تھا۔ اس کی گرفتاری کو داعش کی باقیات کے خلاف ایک بڑی تزویراتی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

The post دہشت کا نشان مٹ گیا؛ داعش کا خطرناک صحرائی گورنر عراقی فورسز کے شکنجے میں appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img