spot_img

ذات صلة

جمع

باعزت معاہدہ یا بڑی اسٹریٹجک شکست: ٹرمپ کو ایرانی وزیر خارجہ کا انتباہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی...

امریکی تیل کے ذخائر 1982ء کے بعد کم ترین سطح پر

شیعہ نیوز: امریکہ کے تزویراتی ذخائر میں خام تیل...

القدس بریگیڈز کا مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کی بس پر حملے کا دعوی

شیعہ نیوز: اسلامی جہاد فلسطین کے عسکری ونگ القدس...

رہبر انقلاب آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور شیخ الازہر کے بیانات نہ صرف حوصلہ افزا ءبلکہ خطے کے امن، معیشت، استحکام اور ترقی کی جانب مثبت اور سنجیدہ رہنمائی کے حامل ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

شیعہ نیوز: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ خاتم النبین ، خاتم المرسلین کے ماننے والے آپس میں بھائی بھائی ہیں حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور امت مسلمہ کو مضبوط کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری، امت مسلمہ کی فلاح، ترقی باہمی احترام، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین میں مضمر،پاکستان ایک بار پھر باہمی تنازعات کے خاتمے، خطے میں پائیدار قیام امن کےلئے موثر کردار ادا کرے۔

رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور شیخ الازہر کے بیانات نہ صرف حوصلہ افزا ءبلکہ خطے کے امن، معیشت، استحکام اور ترقی کی جانب مثبت اور سنجیدہ رہنمائی ، فوری طور پر سنجیدہ اقدامات لازم، دشمن کی سازشوں سے خبردار رہنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطے کی بگڑتی کشیدہ صورتحال، جنگی ماحول بارے گہری تشویش اورسنگین ترین صورتحال میں رہبر انقلاب اسلامی ایران اور شیخ الازہر کے بیانات پر تبصرہ اور امت مسلمہ سمیت ریاست پاکستان کو متوجہ کرتے ہوئے کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہ قرآن حکیم کے آفاقی پیغام کہ” اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو“ کی جانب متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ باہمی تنازعات ، حالیہ کشیدگی اور جنگی ماحول کے خاتمے کی ذمہ داری سب مسلم ریاستوں اور سنجیدہ شخصیات پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں ایران کی جانب سے بارہا ثالثی کی پیشکش اور شیخ الازہر قاہرہ (مصر) شیخ احمد الطیب کے بیان کہ”ایسی فوری ثالثی و مصالحتی کمیٹی تشکیل دی جائے جو عقل و حکمت کے حامل، مخلص اور خیر، امن واستحکام کے خواہاں افراد پر مشتمل ہو قائم کی جائے جو تنازعات کے حل کی راہ اختیار کریں “ کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے مثبت اور سنجیدہ رہنمائی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کا عدن میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملہ

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ بار ایک بار پھر اسلامی جمہوری ایٹمی ریاست پاکستان کو اٹھانا چاہیے جس پر تمام فریقین نہ صرف اعتماد کرتے ہیں بلکہ پاکستان ان جاری تنازعات کے خاتمے کےلئے کلیدی کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتاہے۔

انہوں نے پاکستان کی خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایک مرتبہ پھر اسی سنجیدگی، اسی جذبے کے تحت یہ فریضہ پاکستان انجام دے جس سے مثبت اور دو رس نتائج برآمد ہونگے جس سے نہ صرف خطے میں امن و استحکام کی راہ نکلے گی بلکہ معیشت پر مرتب ہونےوالے مضر اثرات کے خاتمے کےساتھ خطے کی مضبوطی، ترقی اور استحکام کو بھی فروغ ملے گا۔

اس موقع پر انہوںنے خبردار کیاکہ اس کشیدہ صورتحال کا خاتمہ کی کوششیں کی جائیں اور ہرنوع کی منفی باتوں سے گزیر کیا جائے۔

The post رہبر انقلاب آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور شیخ الازہر کے بیانات نہ صرف حوصلہ افزا ءبلکہ خطے کے امن، معیشت، استحکام اور ترقی کی جانب مثبت اور سنجیدہ رہنمائی کے حامل ہیں، علامہ ساجد علی نقوی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img