سعودی عرب میں سابق امریکی سفیرچاس فری مین نے کہا ہے کہ تخمینے بتاتے ہیں کہ انصاراللہ یمن سعودی عرب کو 2 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچاچکی ہے اور اس جنگ میں سعودی عرب کامیاب نہیں ہوسکتا۔
انھوں نے کہا ہے کہ یہ موسم سرما یورپ کے لئے بہت خراب ہوگا۔ اس موسم سرما میں یورپ والوں کے پاس، گھروں، کارخانوں اور دفاتر کو گرم کرنے کے لئے قدرتی گيس نہیں ہوگی۔
سعودی عرب میں سابق امریکی سفیر اور تجزیہ نگار چاس فری مین نے اسی طرح کہا ہے کہ فوجی نقطۂ ںگاہ سے اس بات پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی کہ ایران کو کسی طرح جھکایا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب یہ جنگ ختم ہوگی تو خلیج فارس میں امریکی فوج نہيں ہوگی کیونکہ جن ملکوں نے اب تک امریکی فوج کی میزبانی کی ہے، وہ اب اس میزبانی کے لئے تیار نہیں ہیں۔
سابق امریکی سفیر: یمن، سعودی عرب کو 2 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچا چکا ہے


