شیعہ نیوز: سکردو میں ولادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں تمام پروگراموں کو آخری شکل دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں علی ڈے کمیٹی سکمیدان کے چیف آرگنائزر اسلم سحر نے انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی سے خصوصی ملاقات کی اور جشن مولود کعبہ کے انتظامات اور ایجنڈے کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ علاوہ ازیں قافلہ حیدری جو اپنے روایتی مقام بھٹو بازار سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد میں شامل ہو گا، اس قافلے اور مرکزی میلاد میں ہزاروں افراد شریک ہو رہے ہیں، مختلف مقامات سے علاقے کے سرکردگان، علمائے کرام، دانشور، منقبت خوان اور عاشقان علی اپنے عقیدت کے ساتھ شریک ہوں گے۔ آغا باقر الحسینی نے اس موقع پر انتظامات کے متعلق اطمنان کا اظہار کیا اور عوام سے بھرپور شرکت اور تمام پہاڑوں اور گھروں پر مثالی طور پر چراغان کرنے کی تاکید کی ہے۔ آغا باقر الحسینی نے کہا کہ یوم ولادت علی ایک عظیم دن ہے، اس دن کو عظمت اور عقیدت کے ساتھ شایان شان طریقے پر منعقد کرے تاکہ پوری دنیا میں واضح ہو کہ علیؑ کی ولادت کس شان سے منایا جا رہا ہے۔
The post سکردو، یوم ولادت حضرت علیؑ کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


