لی جیانان نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل نے خطے کی صورتحال بگاڑ کر، لبنان و یمن جیسے ممالک میں جنگ کو طول دیا اور لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا۔ یہ یکطرفہ رویہ اور طاقت پر مبنی سیاست، خطے کے ممالک و عالمی برادری کی وسیع پیمانے پر مذمت کا باعث بنی۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیل و امریکہ کی جارحیت کا ذکر کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ اس حملے نے ظاہر کیا کہ امریکہ و اسرائیل دوسرے ممالک کی خود مختاری کو خاطر میں نہیں لاتے اور نہ ہی خطے میں استحکام چاہتے ہیں۔ لیکن دباؤ اور جبر کبھی بھی مزاحمت کے عزم کو ختم نہیں کر سکتا۔ اپنی گفتگو کے اختتام پر لی جیانان نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ایران کے مزاحمتی اقدامات کبھی نہیں رکے۔ مستقبل میں بھی ایران، مغربی ایشیاء میں منصفانہ مقاصد کی حمایت، بالخصوص فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کے دفاع میں اپنا کردار جاری رکھے گا۔ چینی ماہر نے ایرانی حکام کے اس بیان کی تائید کی کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے مزاحمت کا جو بیج بویا تھا وہ اب جڑ پکڑ چکا ہے اور پھل دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ و اسرائیل اپنی متشدد تسلط پسندی کو جاری رکھیں گے، اُس وقت تک مغربی ایشیاء میں مزاحمت كا وجود باقی رہے گا۔
The post شہید قاسم سلیمانی کے ذریعے شروع ہونیوالی مقاومت کبھی نہیں رُکے گی، چینی ماہر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


