حوزہ/ زندگی میں شادابی اور خوشحالی کا ایک اہم ذریعہ ناکامیوں اور تلخیوں کا سامنا کرنے کے لیے ذہنی و روحانی آمادگی ہے۔ صبر، تدبیر اور اللہ پر توکل کے ذریعے انسان نہ صرف خود سکون پاتا ہے بلکہ اپنے اہلِ خانہ اور اردگرد کے افراد کے لیے بھی امید اور حوصلے کا سبب بنتا ہے۔


