شیعہ نیوز: امریکہ کے صدر ٹرمپ ایران پر حملے اور گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
نیٹو اتحادیوں کے دباؤ کی وجہ سے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ گرین لینڈ کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔
ڈاوس میں خطاب کے موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کے ساتھ گرین لینڈ کے مستقبل پر ابتدائی اتفاق ہو گیا ہے، یکم فروری سے نافذ ہونے والے ٹیرف منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر ممکنہ امریکی حملہ، اسرائیل نے دفاعی الرٹ بڑھادیا
انہوں نے بتایا کہ اس بات سے متعلق فیصلہ نیٹو سیکریٹری جنرل سے ڈیووس میں ملاقات کے بعد کیا۔
اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ نیٹو کے پاس دو آپشن ہیں ہاں یا ناں، ہاں کریں تو خوشی ہوگی، ناں کیا تو امریکہ یاد رکھے گا، امریکہ گرین لینڈ پر گولڈن ڈوم دفاعی نظام بنائے گا۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھات جنگ سمیت آٹھ جنگیں رکوانے کا ذکر کیا، ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ایران کے خلاف مزید کارروائی نہیں ہوگی اور دعویٰ کیا کہ پیوٹن نے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت قبول کی ہے تاہم صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ ابھی معاملے پر غور کر رہے ہیں۔
The post صدر ٹرمپ ایران پر حملے اور گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش سے دستبردار appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


