حوزہ/ قم المقدسہ میں نمازِ جمعہ کے خطبات سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ قم آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے عالمی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو ستر دن سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، اس کے باوجود صہیونی حکومت روزانہ فلسطینی عوام کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، جو عالمی ضمیر کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔


