شیعہ نیوز:فلائی دبئی کی پرواز نمبر ’’ایف زیڈ 1081‘‘ دبئی سے تل ابیب جاتے ہوئے راستے سے واپس مڑ گئی۔
غاصب صیہونی میڈیا نے بتایا کہ تاحال اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور فلائی دبئی کی ایک دوسری پرواز کے واقعے سے اس کا کوئی تعلق ہونے کے شواہد بھی نہیں ملے۔
واضح رہے اس سے قبل، فلائی دبئی کی پرواز ’’ایف زیڈ 1073‘‘ نے، جو دبئی سے تل ابیب جا رہی تھی، ہنگامی پیغام بھیجا اور سعودی عرب کے شہر تبوک کے شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق، اس جہاز کے پائلٹ اور معاون پائلٹ زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
فلائی دبئی نے ایک بیان میں کہا کہ پرواز 1073 کو دبئی سے تل ابیب جاتے ہوئے دورانِ پرواز ایک مسئلہ پیش آیا، تاہم طیارے نے سعودی عرب کے شہر تبوک کے ہوائی اڈے پر بحفاظت لینڈنگ کی۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک پائلٹ نے دوسرے پائلٹ پر چاقو سے حملہ کیا اور اس دوران طیارے کے اندر جھگڑا ہوا اور جس پائلٹ نے چاقو سے حملہ کیا، اس نے مبینہ طور پر طیارہ اغوا کرنے یا اسے زمین پر گرانے کی کوشش کی۔ طیارے کے اندر ہونے والی اس جھڑپ کے دوران اس کی پرواز کی بلندی میں 4 ہزار میٹر کمی واقع ہوئی۔
The post فلائی دبئی کی تل ابیب جانے والی دوسری پرواز بھی راستے سے لوٹ گئی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


