شیعہ نیوز: انصاراللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے القسام بریگیڈ کے کمانڈروں کی شہادت کی تعزیت پیش کرتے ہوئے اسے غاصب صیہونی حکومت کے خاتمے پر مبنی اللہ تعالی کے ارادے کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ان شہید کمانڈروں نے ایک ایسی مجاہد امت کی تریبت کی جس نے تاریخ کے وحشیانہ ترین جرائم اور غاصب صیہونی دشمن کا پوری طاقت اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی پارلیمنٹ نے مکہ انسداد بدعنوانی کنوینشن میں شمولیت کی منظوری دے دی
انصاراللہ یمن کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی مجاہدوں بالخصوص القسام بريگیڈ اور حماس تنظیم نے تمام امت اسلامیہ کے سامنے ایثار کا ایک نیا معیار قائم کیا جو ایک مشعل راہ کی مانند استقامت کے راستے کو روشن کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی استقامتی گروہوں کے کمانڈر، شہادت کو اللہ کی راہ میں جہاد اور اسرائیلی دشمن کے بھرپور مقابلے کا آخری مرحلہ سمجھتے ہیں اور اسی جذبے کے پیش نظر صیہونی حکومت کا زوال یقینی ہے۔
The post فلسطینی استقامتی محاذ کے کمانڈروں کا جہاد اور ان کی شہادت، اسرائیلی حکومت کے زوال کا الہی وعدہ ہے، انصاراللہ یمن کے سربراہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


