شیعہ نیوز: لبنانی سرزمین کے اندر تل الحمامص کے علاقے میں ایک نو تعمیر شدہ اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب تین طاقتور دھماکے سنے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی علاقے کے اندر واقع تل الحمامص میں ایک نو تعمیر شدہ اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب تین دھماکے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی استقامتی محاذ کے کمانڈروں کا جہاد اور ان کی شہادت، اسرائیلی حکومت کے زوال کا الہی وعدہ ہے، انصاراللہ یمن کے سربراہ
ذرائع کے مطابق، منگل کی رات دیر گئے لبنان میں نئے قائم شدہ اسرائیلی اڈے کے گردونواح میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسی دوران، جائے وقوعہ کے شمال میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی دیکھی گئی۔
دھماکوں کی نوعیت یا کسی ممکنہ نقصان کی حد کے بارے میں اب تک مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
یہ واقعہ حالیہ ہفتوں میں لبنانی سرحد پر مزاحمتی قوتوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جھڑپوں کے دوران سامنے آئی ہے۔
The post لبنان میں تین زوردار دھماکے، اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب لرزہ خیز آوازیں appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


