spot_img

ذات صلة

جمع

میناب میں بچوں کا قتلِ عام کرنے والا امریکہ، دنیا سے ایران کی مذمت کا مطالبہ کر رہا ہے، بقائی

شیعہ نیوز: ایرانی وزارتِ خارجہ ایران کے ترجمان نے لکھا ہے کہ امریکیوں نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں مذاکرات کے دوران دو مرتبہ ایران پر حملہ کیا اور اب فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے دنیا سے ایران کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک سماجی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے علاقے میں موجودہ عدم تحفظ کے حوالے سے ایران کی مذمت کرنے کے امریکی وزیرِ خارجہ کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ امریکیوں نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں مذاکرات کے دوران دو مرتبہ ایران پر حملہ کیا؛ میناب میں ہمارے بچوں کا بے دردی سے قتل عام کیا۔

لامرد میں ہماری بچیوں کو قتل کیا، ہمارے رہنماؤں کو شہید کیا اور مختلف قسم کی اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایرانی عوام پر دباؤ بڑھایا۔

اب انہوں نے خود جس جنگ کے خاتمے سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : انقرہ میں ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے سہ فریقی معاہدے کے خلاف مظاہرہ

اس کی کھلی خلاف ورزی کرنے کے بعد، فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے دنیا سے ایران کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بقائی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آج دنیا امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے قانون شکنی اور فوجی جارحیت کی قیمت چکا رہی ہے۔

کہا کہ اس کے اثرات خطے میں بدامنی سے لے کر دنیا کے مختلف حصوں میں معیشت اور توانائی کے عدم تحفظ تک پھیل چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ آگ نہیں لگا سکتے، خطے کو بدامنی میں نہیں جھونک سکتے اور پھر شکایت کنندہ بن کر کھڑے نہیں ہو سکتے کہ دوسروں سے کہیں کہ وہ مظلوم کی مذمت کریں۔

جارح اور مظلوم کی جگہ بدل کر پیش کرنے کے ذریعے آپ اپنی ذمہ داری قبول کرنے اور جواب دہی سے بچ نہیں سکتے۔

The post میناب میں بچوں کا قتلِ عام کرنے والا امریکہ، دنیا سے ایران کی مذمت کا مطالبہ کر رہا ہے، بقائی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img