شیعہ نیوز: برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کل تنازع کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے غزہ میں تعمیر نو کیلئے بورڈ آف پیس میں بھارت کو دعوت دی،تاہم یہ واضح نہیں کہ بھارت اس دعوت کو قبول کرے گ ایا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مصنوعی ذہانت انسانی شناخت ،معاشرتی توازن کیلئے خطرہ ہیں، پوپ لیو چہارم
برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کے بورڈ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے سے مغربی ایشیا میں استحکام اور امریکی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔
سابق بھارتی سفیر اکبر الدین کے مطابق بھارت کو بورڈ آف پیس میں شامل نہیں ہونا چاہیے ، بورڈ اقوام متحدہ کی قرارداد 2803 سے متصادم ہوسکتا ہے ۔
سابق بھارتی سفیر رنجیت رائے کا کہنا تھا ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی کوئی مدت مقرر نہیں، اسے غزہ کے باہر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
The post ٹرمپ کل تنازع کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں، بھارت کو خدشہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


