spot_img

ذات صلة

جمع

ٹی ٹی پی دہشتگرد کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو دھمکی، ایم ڈبلیو ایم کا شدید ردعمل

‏شیعہ نیوز: ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید محسن شہریار نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ ایک دہشتگرد کی جانب سے نشاندہی کرتے ہوئے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہائی الرٹ سکیورٹی، درجنوں پولیس ناکوں اور سخت حفاظتی دعوؤں کے باوجود ایک ہائی پروفائل دہشتگرد کا وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونا، حساس مقامات تک بلا روک ٹوک پہنچنا اور باقاعدہ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر قسم کی فرقہ وارانہ، لسانی اور نسلی تقسیم کی سخت مخالفت کرتی ہے اور آئینِ پاکستان کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد سے کسی صورت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد پولیس اور متعلقہ سکیورٹی ادارے اس سنگین واقعے کا فوری اور سخت نوٹس لیں، ملوث دہشتگرد عناصر کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت تمام عوامی نمائندوں اور شہریوں کو مؤثر اور یقینی سکیورٹی فراہم کی جائے۔

The post ٹی ٹی پی دہشتگرد کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو دھمکی، ایم ڈبلیو ایم کا شدید ردعمل appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img