spot_img

ذات صلة

جمع

حرم مطہر رضوی میں ’’نوگلانِ فاطمی‘‘ اجتماع کا انعقاد

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے...

حملے کا خوف، نیتن یاہو نے پارٹی کا طے شدہ اجلاس منسوخ کردیا

شیعہ نیوز:اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے سیکیورٹی صورتحال...

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کیلئے بڑا چیلنج بننے والے گادی آئزنکوٹ کون ؟

شیعہ نیوز:اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات...

پاکستان بھارت پر فوجی کارروائی میں کامیاب رہا، امریکی کمیشن نے بھی تصدیق کردی

شیعہ نیوز : ایک امریکی سرکاری کمیشن کی رپورٹ میں مئی میں چار روزہ تصادم کے دوران بھارت پر پاکستان کی’فوجی کامیابی‘ کا ذکر کیا گیا ہے۔

کمیشن کی اس رپورٹ پر نئی دہلی کی طرف سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان مئی میں ہونے والے فوجی تصادم پر امریکی حکومت کے قانون ساز ادارے کے تحت کام کرنے والے امریکہ چین اقتصادی اور سکیورٹی ریویو کمیشن کی طرف سے جاری رپورٹ پر نئی دہلی کی طرف سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کے مطابق جوہری تنصیبات تباہ ہوگئیں تو تلاشی کس بات کی، ایران

جبکہ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔

ادھر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی کمیشن کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکہ نے بھی مئی میں بھارت کے ساتھ ہونے والے چار روزہ فوجی تصادم میں پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کر لیا ہے۔

The post پاکستان بھارت پر فوجی کارروائی میں کامیاب رہا، امریکی کمیشن نے بھی تصدیق کردی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img