شیعہ نیوز: روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو 91 خودکش ڈرون طیاروں کے ذریعے نوووگروڈ میں واقع ولادیمیر پوتین کی رہائشگاہ پر حملہ کیا تھا جسے ایئرڈیفنس نے ناکام بنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بتایا کہ یہ حملے لگاتار ہفتے اور اتوار کی رات کو کیے گئے لیکن روس ایئرڈیفنس نے ان تمام ڈرون طیاروں کو مار گرایا اور کسی قسم کا کوئی نقصان بھی نہیں پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کی جانب سے نام نہاد “صومالی لینڈ” کو تسلیم کرنا مسترد: چین کی وزارت خارجہ
انہوں نے بتایا کہ یہ حملے اس وقت کیے گئے جب یوکرین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے روس اور امریکہ کے مذاکرات جاری تھے۔
سرگئی لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ اس حماقت آمیز حرکت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ روس کی مسلح افواج نے جوابی کارروائی کی نوعیت، اہداف اور وقت کو مقرر کردیا ہے۔
The post پوتین کی رہائشگاہ پر 91 ڈرون طیاروں سے یوکرین کا حملہ ناکام appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


