spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی وزیرخارجہ کو ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا جواب

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ...

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سینیئر حکام تہران آرہے ہیں

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری...

برازیل کے عوام نے ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی، لولا ڈی سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے

برازیل میں،لولا ڈی سلوا سینیٹر فلاویو بولسونارو کو شکست...

حرم امام رضا علیہ السلام کا شیخ بہائی بست دوبارہ کھول دیا گیا

حرم امام رضا علیہ السلام کے شیخ بہائی بست...

چینی وزارت خارجہ کا وینیزویلا کے خلاف کارروائی کی بابت امریکہ کو سخت انتباہ

شیعہ نیوز: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ بیجنگ وینیزویلا کے اندرونی معاملات میں کسی بھی طرح کی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے۔

جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے وینیزویلا کے خلاف نئی امریکی پابندیوں پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔

انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ ان “غیر قانونی اور یکطرفہ” اقدامات کے بجائے لاطینی امریکہ اور کیریبین ریجن میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے مزید کوششیں کرے۔

یہ بھی پڑھیں : تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دوں گا، صدر ٹرمپ

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک بین الاقوامی قوانین کے منافی اور سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر لگائی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کا بھی مخالف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی بہانے کی آڑ میں وینیزویلا کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

چینی عہدیدار نے مزید کہا کہ بیجنگ تمام فریقوں سے وینیزویلا کی خودمختاری کا احترام کرنے اور اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے حالیہ مہینوں میں منشیات کے خلاف جنگ کے بہانے وینیزویلا کی سرحدوں پر اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ کردیا ہے۔

The post چینی وزارت خارجہ کا وینیزویلا کے خلاف کارروائی کی بابت امریکہ کو سخت انتباہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img