spot_img

ذات صلة

جمع

ڈیرہ اسماعیل خان، حسینی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب

شیعہ نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پہاڑپور میں حسینی فاؤنڈیشن اور ورلڈ فیڈریشن کی طرف سے 25 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ علامہ محمد رمضان توقیر، چیئرمین حسینی فائونڈیشن سید آصف عباس شاہ، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان مولانا کرامت علی حیدری، سید جمیل حسین شاہ، فوکل پرسن سابق وزیر اعلیٰ سید کامران شاہ، تنویر عباس مہدی، سردار شفقت خان بلوچ کے علاوہ علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر نوبہاتا جوڑوں کو جہیز کا سامان اور تحائف پیش کئے گئے۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے نئے جوڑوں کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اجتماعی شادیوں کے پروگرام کو نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ معاشرے میں اس قسم کی تقریبات خیر و برکت اور مستحق جوڑوں کے والدین کیلئے خوشی و مسرت کا ذریعہ بنتی ہیں، اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب کے شرکاء کے لیے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا۔

The post ڈیرہ اسماعیل خان، حسینی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img