spot_img

ذات صلة

جمع

ڈیرہ اسماعیل خان، شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب

شیعہ نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید مقاومت سردار جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سید صائم رضا نقوی نے نعت رسول مقبول اور شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اشعار پڑھے۔ برسی کی تقریب سے شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر مولانا کرامت علی حیدری، مولانا غلام جعفر مرتضوی اور مولانا اختر عباس یزدانی نے شہید مقاومت جنرل قاسم سلیمانی کی زندگی اور مظلومین جہاں کی حمایت اور دفاع قدس کے لیے ان کی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار قاسم سلیمانی کا وجود امریکہ جیسے فرعون کے لیے خطرہ کی علامت بن چکا تھا، وہ رہبر معظم کے بااعتماد ساتھی اور ایرانی افواج کے عظیم سپاہ سالار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تشیعِ پاکستان کا سیاسی سفر: تحریک جعفریہ سے مجلس وحدت مسلمین تک

The post ڈیرہ اسماعیل خان، شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img