spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے...

ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے کرپٹ صدر ہیں: امریکی سینیٹر

کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی...

کسی بھی حملے کی صورت میں ایران نے وسیع پیمانے پر جوابی کارروائی کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی عہدیدار

شیعہ نیوز: ایرانی فارس کے مطابق ایک سینئر ایرانی سکیورٹی اور سیاسی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے کسی بھی نئے حملے کا جواب دینے کے لیے اپنے تازہ فوجی منصوبے کو حتمی شکل دیدی ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی مسلح افواج اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور تہران نے کسی بھی فوجی جارحیت کا جامع اور بڑے پیمانے پر جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عہدیدار نے خبردار کیا کہ ایران کے مخالفین اور خطے میں ان کے اتحادیوں کو ایرانی جوابی کارروائی کے پیمانے اور شدت پر حیرت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانا پڑتی ہے، اب آپ کی باری ہے، محسن رضائی کا یورپی ممالک کو انتباہ

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کو ایسی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا جسے تہران دہشت گردانہ قرار دیتا ہے تو اس کا جواب بھی اسی پیمانے پر یا اس سے زیادہ وسیع ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ جوابی کارروائی میں مخالفین اور ان کے علاقائی اتحادیوں کی تنصیبات، مراکز اور ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

The post کسی بھی حملے کی صورت میں ایران نے وسیع پیمانے پر جوابی کارروائی کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی عہدیدار appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img