شیعہ نیوز: سعودی عرب کے الٹی میٹم کے بعد یمن سے انخلا سے متعلق اماراتی وزیر کا بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھرپور طنز کررہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمن میں متحدہ عرب امارات کی افواجی موجودگی سے متعلق وزارت دفاع کے حالیہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر تمسخر اور طنزیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی وزارت دفاع کے اعلی اہلکار نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ یمن میں اماراتی افواج کا مشن ابوظبی کی اپنی خواہش پر مکمل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روسی صدر کی رہائشگاہ پر ڈرون حملے کے بعد یوکرین کی سفارتی مشکلات
سوشل میڈیا صارفین نے خاص طور پر بیان میں استعمال ہونے والے الفاظ “اپنی خواہش پر” کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ الفاظ دراصل سعودی دباؤ کو نظرانداز ظاہر کرنے کی کوشش ہیں۔
متعدد صارفین نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ امارات کا بیان اس طرح ترتیب دیا گیا ہے جیسے سعودی عرب کی جانب سے کبھی وارننگ نہیں دی گئی تھی، جبکہ بعض نے لکھا کہ امید ہے امارات اسی طرح “اپنی خواہش پر” سوڈان اور لیبیا سے بھی نکل جائے گا۔
یہ بیان سعودی عرب کی جانب سے دیے گئے الٹی میٹم کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا، جس کے باعث صارفین نے اس دعوے پر طنز کے نشتر چلارہے ہیں۔
گزشتہ روز سعودی عرب نے امارات کو 24 گھنٹے کا وقت دیا تھا کہ وہ جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں کی حمایت میں کیے گئے اقدامات کے باعث اپنی افواج واپس بلائے۔ اس کے فورا بعد اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں یمن میں مشن کی تکمیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
The post یمن سے انخلاء کے بارے میں اماراتی وزیر کے بیان پر سوشل میڈیا میں طنز کا طوفان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


