spot_img

ذات صلة

جمع

یمن میں امارات کا معاملہ مزید الجھ گیا، سعودی میڈیا

شیعہ نیوز: سعودی میڈیا کے مطابق ریاض نے اماراتی اقدامات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے یمن سے فوجی انخلا کا مطالبہ کردیا، جبکہ یورپی یونین نے مشرقی یمن کی صورتحال کو خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی سرکاری ٹی وی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سال کے اختتام سے ایک دن قبل عرب لیگ نے یمن میں امارات سے متعلق فائل بند کر دی ہے، جس کے بعد اتحاد کی جانب سے امارات نواز مسلح گروہوں کے زیرکنٹرول علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں امارات کے اقدامات کو انتہائی خطرناک اور عرب لیگ کے دائرہ کار سے باہر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اماراتی فوجی دستے 24 گھنٹوں کے اندر یمن سے نکل جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : حاج قاسم عراق کو اپنی پہلی حالت پر واپس لائے

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یمن کے اندرونی فریقوں کو دی جانے والی تمام فوجی اور مالی امداد فوری طور پر بند کی جائے۔

ادھر یورپی یونین نے مشرقی یمن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ حضرموت اور المہرہ سمیت مشرقی صوبوں کی موجودہ صورتحال سے خلیج فارس کے پورے خطے کے لیے نئے خطرات جنم لے رہے ہیں۔

ترجمان نے فریقین سے کشیدگی میں کمی اور ایسے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کیا جو یمن اور خطے کے استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں، جبکہ یمن کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے یورپی یونین کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

The post یمن میں امارات کا معاملہ مزید الجھ گیا، سعودی میڈیا appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img