spot_img

ذات صلة

جمع

اسرائیل کا شیرازہ اندر سے  بکھر جانے کا خطرہ

 ترکیہ میں امریکا کے سفیر نے کہا ہے کہ...

بوشہر ایٹمی بجلی گھرکے ماہرین اور سفارت کاروں کے جانے کی تردید

تہران میں روسی سفارت خانے نے بوشہرکے ایٹمی بجلی...

سعودی عرب کا فضائی محاصرہ

انصاراللہ یمن نےسعودی ہوئی اڈوں پر حملے کا مقصد...

فرانس میں مظاہروں کا نیا دن

 فرانس میں گزشتہ سنیچر کی بدامنی اور تشدد کے...

چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کی مخالفت کی ہے

 چین نے خلا میں اسلحہ جاتی رقابت کو خلائی...

یورپ پر امریکی حملے کا خطرہ، مکرون کا بڑا انتباہ

 

شیعہ نیوز: فرانس کے صدر ایمانویل مکرون نے یورپی رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی دھمکیاں ختم نہیں ہوئیں اور آئندہ مہینوں میں یورپ کو براہ راست امریکی دباؤ اور حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل مکرون نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دھمکیوں اور دباؤ کا سلسلہ ختم نہیں ہوا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت یورپ کے خلاف کھلی دشمنانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کا مقصد یورپی یونین کو کمزور کرنا اور بالآخر اسے توڑنا ہے۔

مکرون نے فنانشل ٹائمز اور لوموند سمیت متعدد یورپی میڈیا اداروں کو انٹرویو دیتے ہوئے یورپی یونین کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن اور بیجنگ کے مقابلے میں اپنی معاشی مضبوطی اور مزاحمتی صلاحیت بڑھانے کے لیے بنیادی اصلاحات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : نتین یاہو کو بتایا ہے ایران سے ڈیل ترجیح ہے، ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یورپی اتحادیوں کے خلاف دھمکیوں میں وقتی وقفہ کسی مستقل تبدیلی کا ثبوت نہیں۔ ان کے بقول، ٹرمپ حکومت یورپ کے خلاف واضح طور پر جارحانہ رویہ رکھتی ہے اور یورپی یونین کو تحلیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ یورپ کو اس غلط فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کہ گرین لینڈ، ٹیکنالوجی اور تجارت پر امریکہ کے ساتھ کشیدگی ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر ادویات سازی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کے خلاف نئی دھمکیاں سامنے آ رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے مکرون نے کہا کہ جب کھلا جارحانہ رویہ سامنے ہو تو سر تسلیم خم کرنا یا محض سمجھوتے کی کوشش کرنا مؤثر حکمت عملی نہیں۔ ان کے مطابق یہ طریقہ کئی مہینوں سے آزمایا جا چکا ہے اور ناکام ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یورپی یونین ڈیجیٹل سروسز قانون کے تحت امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرتی ہے تو آئندہ مہینوں میں امریکہ کی جانب سے یورپ پر تجارتی اور سیاسی حملے متوقع ہیں۔ مکرون کے مطابق فرانس اور اسپین بھی بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندیوں کی تجاویز کے باعث امریکی دباؤ کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

The post یورپ پر امریکی حملے کا خطرہ، مکرون کا بڑا انتباہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img