spot_img

ذات صلة

جمع

’گاجر اور چھڑی‘ کی پالیسی کا ایران پر کوئی اثر نہیں: اسپیکر قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر...

خواتین کا پہلا ڈربی فٹ بال میچ/ تصویری جھلکیاں

پریمیئر لیگ کے پانچویں ہفتے، پیرس پولیس (Persepolis) اور...

ایشیئن کپ تیر اندازی: ایران کی مکسڈ ریکرو ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایران کی مکسڈ ریکرو (mixed recurve) ٹیم نے ایشیئن...

ایرانی جزائر کے بارے میں متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کے دعوے کی مذمت

وزارت خارجہ کے ترجمان نے تین ایرانی جزائر کے...

غیر مسلح ہونے کے لیے مذاکرات کی بنیادی شرط امریکی فوج کا مکمل انخلاء ہے، حزب اللہ عراق

شیعہ نیوز: عراقی حزب اللہ نے غیر مسلح ہونے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے ملک سے امریکی فوج کا مکمل انخلاء اور دیگر شرائط پیش کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہتھیاروں کے معاملے میں ہونے والی کوئی بھی گفتگو مخصوص شرائط کے تحت ہوگی۔

المیادین کے مطابق مقاومتی تنظیم نے اپنے ہتھیاروں کو عزت اور کرامت کا ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمت کسی بھی حکومت کے ساتھ اس موضوع پر مذاکرات کے لیے کئی شرائط رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قاہرہ میں حماس رہنماؤں سے ٹرمپ کے نمائندے کی مشاورت کی تفصیلات جاری

حزب اللہ عراق نے اپنی اہم شرائط میں عراق کی سرزمین اور فضائی حدود سے امریکی فوجیوں کے مکمل اور حقیقی انخلا کو شامل کیا ہے۔

گروہ نے مزید مطالبہ کیا کہ اس بات کی ضمانت دی جائے کہ امریکی افواج دوبارہ عراق واپس نہیں آئیں گی اور عراق کے سیاسی و اقتصادی فیصلوں کا عمل امریکی اثر و رسوخ سے آزاد ہو۔

بیان میں شمالی عراق سے ترک افواج کے انخلا کو بھی ایک شرط قرار دیا گیا ہے۔

حزب اللہ عراق نے مزید کہا کہ عراق کے اتحاد کے لیے سب سے زیادہ مسلح اور خطرناک گروہوں میں شمار ہونے والی پیشمرگہ فورسز کو بھی تحلیل کیا جانا چاہیے۔

The post غیر مسلح ہونے کے لیے مذاکرات کی بنیادی شرط امریکی فوج کا مکمل انخلاء ہے، حزب اللہ عراق appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img