spot_img

ذات صلة

جمع

عالمی فری اسٹائل کشتی چیمپین شپ میں ایران کا تیسرا نمبر

قازقستان کے شہر آستانہ میں منعقد ہونے والے فری...

جنوبی سعودی عرب پر یمن کا میزائل اور ڈرون حملہ

یمن کی مسلح فورسز نے سعودی عرب کے دو...

حرمِ مطہر رضوی کی مسجد گوہرشاد میں معتکفین کی گنجائش دوگنا کرنے کا فیصلہ

حرمِ مطہر رضوی کے معاون برائے تبلیغاتِ اسلامی نے...

تہران میں پاکستانی سفیر پر حملے کی تردید

تہران میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایک بیان...

تہران اور ماسکو کا اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ عزم

شیعہ نیوز: ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور بڑے مشترکہ منصوبوں کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے جامع اسٹریٹجک معاہدے کے مطابق باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ مہدی سبحانی نے روسی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے نائب وزیر آندرے رودینکو سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں روس میں تعینات ایرانی سفیر بھی موجود تھے۔ فریقین نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور بڑے مشترکہ منصوبوں کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا، جن میں رشت آستارا ریلوے منصوبہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صنعا میں عوامی اجتماع، مسلح افواج کی حمایت کا اعلان

ایرانی اور روسی حکام نے جامع اسٹریٹجک معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے سفارت خانوں کی کارکردگی اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مہدی سبحانی نے اس سے قبل روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں مشترکہ مفادات کے حامل ممالک اور خطے کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

The post تہران اور ماسکو کا اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ عزم appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img