spot_img

ذات صلة

جمع

رضوی ہائر اسکول آف آرٹس میں عالمی یومِ اینیمیشن کی تقریب

عالمی یومِ اینیمیشن کے موقع پر رضوی ہائر اسکول...

حرمِ مطہر رضوی میں تحقیقی مقالے کے دفاع کی نشست

مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی جنرل میڈیسن کی...

امریکہ کو ایران کے خلاف اپنے مقاصد کے حصول سے مایوس ہونا چاہیے

امریکہ زوال پذیر ہے، اپنی طاقت برقرار رکھے ہوئے...

گیارہویں بین الاقوامی اجلاس ’’مجاہدین در غربت‘‘ کی افتتاحی تقریب

بین الاقوامی اجلاس ’’مجاہدین در غربت‘‘ کے گیارہویں دور...

لبنان، علی الطاہر کی سرنگوں میں سپاہ پاسداران کے اہلکاروں کی موجودگی کی تردید

شیعہ نیوز: جنوبی لبنان کے علاقے علی الطاہر کی سرنگوں میں سپاہ پاسداران کے کچھ اہلکاروں کے پھنسے ہونے سے متعلق دعوی درست نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض سوشل میڈیا چینلز اور صفحات پر دعوی کیا گیا تھا کہ سپاہ پاسداران کے کچھ اہلکار علی الطاہر کی سرنگوں میں پھنسے ہوئے ہیں، تاہم دستیاب معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج کی کارروائی اور دھماکوں کا نشانہ بننے والی دونوں سرنگوں میں حزب اللہ لبنان کے مجاہدین موجود تھے اور وہاں سپاہ پاسداران کے اہلکاروں کے پھنسے ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمان اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر منسوخ ہوا ہے، اسماعیل بقائی

اطلاعات کے مطابق ان دونوں سرنگوں میں حزب اللہ کے 48 اہلکار موجود تھے، جن میں سے اسرائیلی حملوں کے دوران 8 مجاہدین شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں علی الطاہر کی بلندیوں پر حزب اللہ کے زیر زمین انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں زیر زمین راستوں کو تباہ کرنے کے لیے 1100 ٹن سے زیادہ دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

اس سے قبل بعض غیر ملکی میڈیا نے اس کمپلیکس میں ایرانی فوجی مشیروں کی موجودگی کا دعوی کیا تھا، تاہم یہ دعوی بھی دونوں سرنگوں میں موجود اہلکاروں سے متعلق دستیاب معلومات اور اسرائیلی فوج کی کارروائی کی رپورٹس سے مطابقت نہیں رکھتا۔

The post لبنان، علی الطاہر کی سرنگوں میں سپاہ پاسداران کے اہلکاروں کی موجودگی کی تردید appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img