spot_img

ذات صلة

جمع

افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ایران سے باہر نہیں جائے گا: محسن رضائی

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کی کونسل کے سیکریٹری...

ہمارے پاس امریکا کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے: قالیباف

ایران کے اسپیکر نے زور دے کر کہا ہے...

امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیت کی چین کی جانب سے سخت مذمت

چین نے ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت...

پاکستان کے آرمی چیف نے صدر پزشکیان سے ملاقات کی

پاکستانی فوج کے سربراہ اور وزیر داخلہ نے منگل...

پاکستان کے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر ایرانی حکام سے ملاقات کیلئے تہران پہنچ گئے

شیعہ نیوز: جمہوری اسلامی ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر منگل کو پاکستانی حکام کے ایک وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی پیر کی شب کہا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورے میں خطے کی تازہ صورت حال بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششیں بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ تہران کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد سے پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی میں فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا بڑا دفاعی اعلان، مقامی ساختہ لڑاکا طیارہ 2027 میں فضا میں اُڑانے کا اعلان

پاکستان نے اپریل میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی، جبکہ جون میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ کرانے میں بھی کردار ادا کیا تاہم یہ معاہدہ جولائی میں ختم ہو گیا۔ اس کے بعد سے آبنائے ہرمز اور اس کے گرد و نواح میں کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کے جواب میں بحری جوابی ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔

تہران نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اس کی تجویز قبول کرے۔ یہ سمندری راستہ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے، جہاں جنگ شروع ہونے سے پہلے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی رسد گزرتی تھی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جوہری حملہ کرنے کے امکان کو مسترد کیا ہے، تاہم گذشتہ ہفتے ایک امریکی کیبل نیوز ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر مزید حملوں کا امکان ظاہر کیا تھا۔

The post پاکستان کے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر ایرانی حکام سے ملاقات کیلئے تہران پہنچ گئے appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img