شیعہ نیوز: ملتان میں یتیم بچے وسیم عباس کا مبینہ قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک؛ کیا یہ انصاف ہے یا عدالتی نظام کے لیے سوال؟
ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے کے مقدمے کا مرکزی ملزم توقیر نذیر بہاولپور میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق، 19 اکتوبر کو کام کی جگہ پر بدسلوکی کے بعد وسیم وہاں سے بھاگا تھا۔
بعد ازاں گاڑی کے ذریعے اس کا تعاقب کیا گیا اور وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے عوام کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم دورانِ حراست فرار ہونے کے بعد بہاولپور میں پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
آپ کی کیا رائے ہے؟
کیا ایسے سنگین جرائم کے ملزمان کو عدالتی کارروائی کے ذریعے سزا ملنی چاہیے، یا پولیس مقابلے میں ان کی ہلاکت کو درست سمجھتے ہیں؟ اپنی رائے دلیل کے ساتھ کمنٹ کریں۔
The post ملتان میں یتیم بچے وسیم عباس کا مبینہ قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک؛ کیا یہ انصاف ہے یا عدالتی نظام کے لیے سوال؟ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


