حوزہ / مرکز افکار اسلامی کی جانب سے کلامِ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی عظیم علمی، فکری اور اخلاقی میراث، نہج البلاغہ کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں بلتستان کے مرکزی شہر سکردو میں تین روزہ علمی، فکری اور تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں علمائے کرام، دانش وروں، اساتذہ و معلمات، طلبہ و طالبات اور اہلِ ایمان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سکردو میں نہج البلاغہ کی ترویج کے لیے مرکز افکار اسلامی کے زیر اہتمام تین روزہ علمی و تربیتی سرگرمیاں


