حوزہ/ کرناٹک کے علی پور میں مسجد جعفریہ میں ایامِ فاطمیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد ذکی الباقری نے خطبۂ فدکیہ کی اہمیت، دفاعِ ولایت اور ایران سمیت عالمی حالات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے موجودہ دور میں سافٹ وار اور میڈیا پروپیگنڈے کے مقابلے میں دینی بصیرت، حقائق کی تحقیق اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانے پر زور دیا۔
ایامِ فاطمیہ کی تعلیمات حق و باطل کی پہچان کا ذریعہ ہیں؛ ایران کے خلاف سافٹ وار اور میڈیا پروپیگنڈے سے ہوشیار رہنا ضروری ہے: مولانا سید محمد ذکی الباقری


