spot_img

ذات صلة

جمع

سردیوں کی آمد کے ساتھ یورپ میں احتجاجی مظاہروں میں شدت کا امکان

شیعہ نیوز: امریکی ویب سائٹ پولیٹیکو نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی، رہائش کے بحران اور نوجوانوں میں بڑھتی بے اطمینانی کے باعث یورپی یونین کے رکن ممالک میں موسم خزاں اور سرما کے دوران احتجاجی مظاہروں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ پولیٹیکو نے پیش گوئی کی ہے کہ اخراجاتِ زندگی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور نوجوانوں میں بڑھتی بے اطمینانی کے باعث یورپی یونین کے ممالک میں موسمِ خزاں اور سرما کے دوران احتجاجی مظاہروں کی لہر شدت اختیار کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، آئندہ نو ماہ کے دوران یورپ کے کئی اہم ممالک میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔

ایسے میں سڑکوں پر احتجاجی مظاہروں میں اضافے سے سیاسی صورتِ حال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے اور انتخابی تیاریوں کا عمل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپ گیس کے کم ترین ذخائر کے ساتھ موسم سرما میں داخل ہوگا، عالمی توانائی ایجنسی اے کا انتباہ

پولیٹیکو کے مطابق، اٹلی ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں کشیدگی بڑھ رہی ہے، جبکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج میں بھی وسعت آ رہی ہے۔

فرانس میں بھی بدامنی اور گرفتاریاں جاری ہیں، جبکہ اسپین میں رہائش کا بحران احتجاجی مظاہروں کا بنیادی موضوع بن گیا ہے۔

رپورٹ میں مہنگائی، ایندھن اور رہائش کے اخراجات میں اضافے اور نوجوانوں میں بڑھتی بے اطمینانی کو یورپ میں احتجاجی تحریکوں کے پھیلاؤ کی اہم وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ یہ مسائل مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں، جس سے یورپی ممالک کو سیاسی اور سماجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

The post سردیوں کی آمد کے ساتھ یورپ میں احتجاجی مظاہروں میں شدت کا امکان appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img