حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر برصغیر میں کن اہلِ قلم نے کیا علمی خدمات انجام دی ہیں؟ مولانا سید رضی حیدر زیدی نے اپنے تبصرے میں مولانا ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی کی کتاب «سیرت نگاریِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا» کے علمی امتیازات اور ان تحقیقی امکانات کو اجاگر کیا ہے جو محققین اور اہلِ مطالعہ کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔


