شیعہ نیوز: قائد حزب اختلاف سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پرایم ڈبلیوایم کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی اور سابق اپوزیشن لیڈرمحمد کاظم میثم اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی و سابق وزیر قانون سید سہیل عباس شاہ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری بیرسٹرسلمان اکرم راجااور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مظاہر شگری بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملکی اور گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
The post ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے ممبران گلگت بلتستان اسمبلی کی قائد حزب اختلاف سینیٹ وچیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


