روسی فیڈریشن کونسل کے نائب چیئرمین نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکہ اور صیہونی حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔دوسری جانب، بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل مندوب نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے ایران کے خلاف کشیدگی بڑھانے اور فوجی حملوں کی راہ ہموار کرنے میں ان ملکوں کے کردار پر تنقید کی ہے۔


