حوزہ/ نئی دہلی میں ’’کیا تصوف ایک متوازی دین ہے؟‘‘ کے موضوع پر منعقدہ علمی مذاکرے میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید صادق الحسینی نے شیعہ امامیہ نقطۂ نظر کی نمائندگی کرتے ہوئے تصوف کو متوازی دین قرار دینے کے سوال کو بے بنیاد بتایا۔ مذاکرے میں اہلِ علم نے تصوف کی دینی حیثیت، اسلامی تعلیمات سے اس کے تعلق اور عصرِ حاضر میں اس کی افادیت پر تفصیلی گفتگو کی۔


