spot_img

ذات صلة

جمع

عراقی وزیراعظم اور جولانی کی ملاقات؛کس موضوع پر بات چیت ہوئی؟

شیعہ نیوز: عراقی وزیرِ اعظم علی الزیدی اور الجولانی نے آج دمشق میں ایک اجلاس منعقد کیا۔

رپورٹ کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق، عراقی وزیرِ اعظم علی الزیدی اور الجولانی نے بدھ کے روز دمشق میں ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔

اس موقع پر الزیدی نے کہا کہ عراق اور شام کی قومیں دو ممالک میں آباد ایک ہی قوم ہیں۔

انہوں نے مختلف شعبوں، بالخصوص اقتصادی اور سماجی شعبوں میں شراکت داری اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے، سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے۔

یہ بھی پڑھیں : ماسکو، باکو اور تہران سوآپ کے ذریعے گیس فراہم کرنے کے لیے تیار، روسی وزیرِ توانائی

علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے مؤقف میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے کوششوں کا ذکر کیا۔

جولانی نے بھی شام کے دورے پر آنے پر الزیدی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی گہرائی اور اعلیٰ ترین سطح پر باہمی تعاون کے قیام میں شام کی دلچسپی پر زور دیا۔

اس ملاقات میں متعدد امور کا جائزہ لیا گیا، جن میں بانیاس پائپ لائن کے ذریعے عراق سے تیل کی برآمدات کا معاملہ بھی شامل تھا، جس کی یومیہ برآمدی گنجائش تقریباً 20 لاکھ بیرل ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کے حجم میں اضافے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے غذائی اور اقتصادی شعبوں میں ہم آہنگی کے حصول کے لیے زرعی شعبے کی ترقی کی غرض سے مشترکہ تعاون کے بارے میں بھی مشاورت کی۔

The post عراقی وزیراعظم اور جولانی کی ملاقات؛کس موضوع پر بات چیت ہوئی؟ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img