spot_img

ذات صلة

جمع

ڈیموکریٹس کی کامیابی کی صورت میں ٹرمپ کو کیسے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا؟

شیعہ نیوز: اگر ڈیموکریٹس امریکہ کے وسط مدتی انتخابات...

شام نے “مکہ معاہدہ” میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کردیا

شیعہ نیوز: شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی نے سعودی...

لندن میں سیاحتی نمائش صیہونی مخالف احتجاج کا مرکز بن گئی

شیعہ نیوز: فلسطین کے حامی برطانوی کارکنوں نے نمائش...

یمن کا ایران اور سعودی عرب کے سمجھوتے کا خیر مقدم

شیعہ نیوز: ایک یمنی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہر سمجھوتہ یمن کے فائدے میں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یمنی وزارت دفاع کے مشیر بریگیڈیئر عباد محمد الثور نے کہا ہے کہ اگر تہران اور ریاض کے درمیان سمجھوتہ ہوتا ہے اور صنعا کے مطالبات پر عمل کیا جاتا ہے، تو یہ سمجھوتہ مثبت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بیلجیئم کے وزیراعظم مستعفی

انھوں نے کہا کہ ایران یمنی عوام کے حقوق کی حمایت کرتا ہے اور جانتا ہے کہ انصاراللہ کے مطالبات، یمنی عوام کے قانونی مطالبات ہیں۔

یمنی عہدیدار نے کہا کہ سعودی عرب اورتین فریقی اتحاد کے ملکوں نے تہران کا رخ کیا ہے اور یہ ایران کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

بریگیڈیئر عباد محمد الثور نے کہا کہ ایران سے بہتر یمن کا کوئی حامی اور ضامن نہیں ہوسکتا لیکن سعودی عرب وقت ضائع کررہا ہے اس لئے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کا اتحادی ہے اور ایسا یمن نہیں چاہتا جو طاقتور ہو۔

انھوں نے کہا کہ یمن سیاسی اور فوجی سبھی میدانوں میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

The post یمن کا ایران اور سعودی عرب کے سمجھوتے کا خیر مقدم appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img