spot_img

ذات صلة

جمع

لبنان پر اسرائیلی بمباری سے ایک شخص شہید

شیعہ نیوز: لبنانی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے...

ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ ہماری زندگی کے دور کی بدترین خارجہ پالیسی ہے، اینڈی بیشیئر

شیعہ نیوز: امریکی ریاست کینٹکی کے ڈیموکریٹ گورنر اینڈی بیشیئر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت انتشار کا شکار ہو چکی ہے اور ایران کے خلاف امریکی صدر کی جنگ پسندی ہماری زندگی کے دور کی بدترین خارجہ پالیسی ہے۔

اینڈی بیشیئر نے بدھ کی شب سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ووٹروں نے منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے ذریعے ٹرمپ اور ان کی حکومت کے خلاف اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ اب ڈیموکریٹس کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کی پالیسیاں حالات کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی شکستوں کا سلسلہ میدان جنگ سے پولنگ سٹیشن تک پہنچ گیا، آیت اللہ لاریجانی

کینٹکی کے گورنر نے مزید کہا کہ ’’یہ انتخابات یقینی طور پر موجودہ صدر کے بارے میں ایک ریفرنڈم بھی ہیں۔ ان کی محصولات (ٹیرف) کی پالیسیاں ہماری زندگی کے دور کی بدترین اقتصادی پالیسیاں ہیں اور ایران کے خلاف ان کی جنگ ہماری زندگی کے دور کی بدترین خارجہ پالیسی ہے۔ ان کی صدارت مکمل طور پر انتشار کا شکار ہو چکی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پیٹرول، ڈیزل اور طبی خدمات جیسی بنیادی ضروریات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی اقدام کرنے میں ذرا بھی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

The post ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ ہماری زندگی کے دور کی بدترین خارجہ پالیسی ہے، اینڈی بیشیئر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img