شیعہ نیوز: مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ نے امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کی ذلت آمیز شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی حکمرانوں کی شکستوں کا سلسلہ میدانِ جنگ سے پولنگ سٹیشن تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس آیت اللہ آملی لاریجانی نے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد اور یومِ طلبہ کی مناسبت سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سال 13 آبان کو امریکی حکمرانوں کی شکستوں کا سلسلہ میدانِ جنگ سے پولنگ سٹیشن تک پہنچ گیا؛ صدر اور ان کی جماعت نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان، دونوں سے اپنی اکثریت کھو دی۔ خود انہوں نے بھی یہ تسلیم کیا کہ اس شکست میں ایران کا حصہ ہے، تاہم جنگ کے بارے میں کہا کہ میں اس کے بارے میں نہیں سوچتا۔ میں نے درست کام کیا۔ آئندہ بھی یہی کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب میں بھی شکست، جنرل قاآنی کا انتباہ
یہی وہ خبیث استکبار ہے جس کے مقابلے میں ہماری قوم ڈٹ کر کھڑی ہوئی؛ ایسی طاقت جو نہ بین الاقوامی قانون کی بات سنتی ہے، نہ انسانی ضمیر کی اور اب تو اپنے عوام کے ووٹوں کی بھی پروا نہیں کرتی۔
«وَإِذَا قِیلَ لَهُ اتَّقِ اللَّهَ أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ»اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈرو تو غرور اسے گناہ پر آمادہ کر دیتا ہے۔
اگرچہ جس سیاسی دھڑے نے آج کانگریس کا کنٹرول حاصل کیا ہے، اس کا ماضی بھی اس کی مخالف جماعت کی طرح ظاہر کرتا ہے کہ وہ عموماً خارجہ پالیسی کا راستہ تبدیل نہیں کرتا، لیکن آج کے انتخابات امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسی کے خلاف ایک بڑا ’’انکار‘‘ اور ایک طرح کا ریفرنڈم تھے۔ اگر کامیاب ہونے والی جماعت سبق حاصل کرنے والی ہو تو وہ اس ریفرنڈم کا پیغام سمجھ جائے گی اور جنگ مسلط کرنے کے انجام کو واضح طور پر دیکھ لے گی۔
The post امریکہ کی شکستوں کا سلسلہ میدان جنگ سے پولنگ سٹیشن تک پہنچ گیا، آیت اللہ لاریجانی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


