شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع الزوایدہ قصبے کے مغرب میں بے گھر افراد کے خیمے کو نشانہ بنا کر کی جانے والی قابض اسرائیل کی فضائی بمباری کے نتیجے میں جمعرات کی صبح ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی کی ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی کوششوں سے امریکہ کو مزید مالی نقصانات اور بڑے سیاسی دھچکوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں شہری عبد ولید مطر شہید ہو گئے۔
خان یونس شہر کے شمال میں واقع السطر اور حمد کے علاقوں میں آج صبح قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک مرد اور ایک خاتون زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب میں بھی شکست، جنرل قاآنی کا انتباہ
دیر البلح شہر کے جنوب میں آج صبح قابض اسرائیل کے ڈرون طیارے کے حملے میں ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فورسز کے طیاروں نے غزہ کے شمال مغرب میں واقع الكرامہ محلے پر بھی بمباری کی ہلہ بول دیا۔
اسرائیلی فورسز نے مشرقی خان یونس میں دھماکے سے عمارتیں تباہ کرنے کی کارروائی انجام دی۔
آج صبح سویرے، اسرائیلی فورسز کی توپ خانے نے خان یونس کے جنوبی علاقوں پر شدید فائرنگ کے ساتھ ساتھ گولہ باری کی۔
مجموعی شماریاتی اعداد و شمار کے مطابق 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے بعد سے قابض دشمن کے مظالم کے شکار شہداء کی تعداد بڑھ کر 1,603 شہید، اور زخمیوں کی تعداد 5,794 ہو چکی ہے، جبکہ شہداء کی لاشیں نکالنے کے واقعات کی مجموعی تعداد 847 تک پہنچ گئی ہے۔
غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی سفاکیت کے آغاز سے لے کر اب تا دمِ تحریر مجموعی تعداد 74,619 شہداء اور 175,920 زخمیوں تک پہنچ چکی ہے۔
The post غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بمباری سے ایک شہری شہید ،متعدد زخمی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.


