spot_img

ذات صلة

جمع

سعودی عرب کے حملوں میں 9 یمنی شہری شہید

شیعہ نیوز: یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں گزشتہ روز 9 عام شہری شہید ہوئے ہیں۔

یمن کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں پر گزشتہ روز سعودی عرب کے حملوں میں 9 عام شہری شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران نے قشم کے آسمان پر مزید دو امریکی ڈرون مار گرائے

رپورٹ کے مطابق المسیرہ ٹی وی چینل نے انیس الاصبحی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے حملوں میں 3 بچوں سمیت 9 عام شہری شہید جبکہ 14 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت کے نئے دور کے آغاز سے اب تک 276 یمنی شہری شہید اور 654 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 3 ستمبر سے یمن پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں عام شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کے علاوہ اس ملک کے مختلف صوبوں میں شہری بنیادی ڈھانچے کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔

The post سعودی عرب کے حملوں میں 9 یمنی شہری شہید appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img