حوزہ/ بحرین کے مختلف شہروں اور علاقوں میں زیرِ حراست علمائے کرام کی حمایت اور ان کی فوری رہائی کے مطالبے کے ساتھ عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں قید علمائے کرام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف عدالتی کارروائیوں کو مسترد کر دیا۔


