spot_img

ذات صلة

جمع

برکس پارلیمانی اجلاس کی اہمیت پر زور

 ہندوستان میں ایران کے سفیر نے برکس پارلیمانی اجلاس...

صدر پزشکیان ماسکو جارہے ہیں

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر گیس برآمد کرنے والے...

کرج میں “جان فدا” ٹریننگ کیمپ

تہران سے ملحقہ شہر کرج کے نیچرل پارک...

ایران برازیل تعاون میں توسیع پر زور

 صدر ایران نے برازیل کے صدارتی الیکشن میں صدر...

امریکی حکومت بدستور تعطل کا شکار؛ یونیورسٹیوں کو غذائی امداد منقطع، صورت حال بحرانی

شیعہ نیوز: امریکی جریدے پولیٹیکو کے تازہ مضمون میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل حکومت کے تعطل کے نتیجے میں یونیورسٹیوں کو غذائی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کا براہ راست اثر طلبا کے اسکور اور ان کی ذہنی اور تعلیمی صلاحیت پر پڑے گا۔

رپورٹ میں درج ہے کہ اس وقت مختلف ریاستی یونیورسٹیوں کے 3 ہزار 600، تمام ریاستوں کی سرکاری یونیورسٹیوں میں 2 لاکھ اور پورے امریکہ میں 11 لاکھ طلبا کی معیشت غذائی امداد سے وابستہ ہے اور فیڈرل حکومت کے شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ان نوجوانوں کی جان تک خطرے میں پڑ سکتی ہے چہ جائے ان کی تعلیم اور ذہنی صلاحیت۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دباؤ سے ایران اور چین کا باہمی تعاون ختم نہیں ہوگا، چینی سفیر

رپورٹ کے مطابق، حکومتی تعطل سے قبل ساکرامینٹو میں واقع کیلی فورنیا ریاستی یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبا اشیائے خورد و نوش، طبی وسائل اور استعمال شدہ لباس حاصل کرنے کے لیے امدادی مراکز سے رجوع کرتے تھے جن کی تعداد میں اب بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔

میساچوسٹ میں واقع گرین فیلڈ کالج کے طالب علم مائک ہینیگان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی طلبا انتہائی پیچیدہ صورت حال میں پھنس چکے ہیں۔

پولیٹیکو جریدے کے مطابق، غذائی قلت طلباء کی تعلیم، اسکور اور ذہنی صلاحیت اور صحت پر بہت برے اثرات ڈال رہی ہے۔

The post امریکی حکومت بدستور تعطل کا شکار؛ یونیورسٹیوں کو غذائی امداد منقطع، صورت حال بحرانی appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img