تہران سے ملحقہ شہر کرج کے نیچرل پارک میں، پہلا “جان فدا” ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا۔ یہ کیمپ، جان فدا نامی عوامی لام بندی مہم میں شریک صوبہ البرز کے رضا کاروں کو فوجی اور جنگی مہارت کی ٹریننگ دینے کے لئے لگایا گیا ہے۔ اس کیمپ میں ” جان فدا” عوامی لام بندی میں نام لکھوانے والے مردوں اور خواتین کو نشانے بازی سمیت سبھی ضروری فوجی ٹریننگ دی جارہی ہے۔


