spot_img

ذات صلة

جمع

برکس پارلیمانی اجلاس کی اہمیت پر زور

 ہندوستان میں ایران کے سفیر نے برکس پارلیمانی اجلاس...

صدر پزشکیان ماسکو جارہے ہیں

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر گیس برآمد کرنے والے...

کرج میں “جان فدا” ٹریننگ کیمپ

تہران سے ملحقہ شہر کرج کے نیچرل پارک...

ایران برازیل تعاون میں توسیع پر زور

 صدر ایران نے برازیل کے صدارتی الیکشن میں صدر...

امریکی دباؤ سے ایران اور چین کا باہمی تعاون ختم نہیں ہوگا، چینی سفیر

شیعہ نیوز: چینی سفیر نے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا دوست ہے، پابندیاں تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایران میں چین کے سفیر کانگ پیوو نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دباؤ اور پابندیاں ایران اور چین کے درمیان تعاون کو متاثر نہیں کرسکتیں۔ دونوں ایشیائی ممالک مضبوطی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ونیزویلا ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، وزیر خارجہ ایوان گیل پینٹو

تفصیلات کے مطابق، چینی سفیر نے شمالی ایران کے صوبہ گیلان میں آستارا کے مختلف اقتصادی زونز کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کو ایک دوست ملک سمجھتے ہیں اور پابندیوں کو اپنے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کے غیرمنصفانہ دباؤ کو قبول نہیں کرتے اور اس کو کوئی اہمیت نہیں دیں گے۔ ہم عملی طور پر اس کی مخالفت کریں گے اور اس دباؤ کی وجہ سے ہمارے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے تعلقات دوستانہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس دورے کے دوران ہم صوبہ گیلان میں موجود مواقع کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے اور تجارت و اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے موزوں طریقے تلاش کریں گے۔

The post امریکی دباؤ سے ایران اور چین کا باہمی تعاون ختم نہیں ہوگا، چینی سفیر appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img