spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی وزیرخارجہ کو ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا جواب

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ...

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سینیئر حکام تہران آرہے ہیں

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری...

برازیل کے عوام نے ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی، لولا ڈی سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے

برازیل میں،لولا ڈی سلوا سینیٹر فلاویو بولسونارو کو شکست...

حرم امام رضا علیہ السلام کا شیخ بہائی بست دوبارہ کھول دیا گیا

حرم امام رضا علیہ السلام کے شیخ بہائی بست...

یوکرین پر روسی ڈرونز اور میزائلوں کی یلغار، روسی آئل تنصیبات پر جوابی حملہ

شیعہ نیوز: روس کے وسیع پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملوں نے کیف کے بیشتر اضلاع کو متاثر کیا، جبکہ یوکرین نے روسی آئل تنصیبات پر جوابی میزائل حملے کیے۔

رپورٹ کے مطابق کیف کے میئر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے جمعہ کی صبح دارالحکومت یوکرین پر کیے گئے حملے انتہائی وسیع تھے۔ ان حملوں میں توانائی کے منصوبے، ریلوے نیٹ ورک اور رہائشی علاقے سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

مئیر کے مطابق، کیف کے 10 شہری اضلاع میں سے 8 میں آگ لگنے یا عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اور طبی امدادی ٹیمیں فوری طور پر ان علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن کے واقعات غزہ میں جنگ بندی کو کمزور کرسکتے ہیں، امریکی وزير خارجہ

یوکرینی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے روس کے خلاف اپنے تازہ حملوں میں جمعہ کی صبح طویل فاصلے تک مار کرنے والے “فلامنگو” میزائل روسی تیل کی تنصیبات کی طرف داغے۔

یوکرین کی فوجی کمان نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کریمیا کے ایک آئل ٹرمینل اور زاپروژیا کے ایک آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ ماسکو ان “دہشت گردانہ حملوں” کا جواب دے گا۔

The post یوکرین پر روسی ڈرونز اور میزائلوں کی یلغار، روسی آئل تنصیبات پر جوابی حملہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img