spot_img

ذات صلة

جمع

شمالی ایران کے باغات میں کیوی کی کٹائی

تہران (ارنا) صوبہ مازندران میں واقع سلمان شہر ایران...

ایران عمان تعلقات تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں

تہران (ارنا) صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے تہران...

نیتن یاہو نیویارک آیا تو گرفتار کر لیا جائیگا، ممدانی

سب بڑے امریکی شہر نیویارک کے نومنتخب میئر زہران...

اسرائیل کے حامی ممالک کو آگ لگا دیں گے، یمنی وزیراعظم کا سخت انتباہ

شیعہ نیوز: یمن نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کا جواب شدید ردعمل ہوگا، جس میں اسرائیل کے حامی ممالک اور باب المندب شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی وزیراعظم کے مشیر حمید عبدالقادر عنتر نے کہا ہے کہ یمن پر کسی بھی نئے حملے کا جواب شدید ردعمل ہوگا؛ ایسا ردعمل جو اسرائیل کے حامی ممالک کو آگ میں جھونک دے گا اور باب المندب کی گزرگاہ کو مکمل طور پر بند کر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک افغان تجارت بند، ایران کے ساتھ نئے تجارتی راستے کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ اس ردعمل کے نتیجے میں خلیج فارس کے عرب ممالک کی جانب سے طاقتور مغربی قوتوں کو تیل کی فروخت بھی روک دی جائے گی۔

عنتر نے وضاحت کی کہ یمن کا ردعمل امریکہ کے مفادات کو بھی بحیرہ احمر میں نشانہ بنائے گا اور اسرائیل کے خلاف محاصرہ نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنی آرامکو اور وہ تیل کے کنویں جو مغربی طاقتوں کو توانائی فراہم کرتے ہیں، حملے کا ہدف ہوں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ جنگ حق اور باطل کے درمیان ایک بنیادی جنگ ہے اور یمن کی قوم فتح کے حصول کے سوا کسی چیز پر راضی نہیں ہوگی۔

عنتر نے مزید بتایا کہ یمن نے اپنی فوجی اور سیاسی تیاریوں کی سطح کو بڑھا دیا ہے تاکہ کسی بھی نئے حملے کا مقابلہ کر سکے۔

The post اسرائیل کے حامی ممالک کو آگ لگا دیں گے، یمنی وزیراعظم کا سخت انتباہ appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img