spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی وزیرخارجہ کو ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا جواب

 ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ...

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سینیئر حکام تہران آرہے ہیں

 ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری...

برازیل کے عوام نے ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی، لولا ڈی سلوا چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے

برازیل میں،لولا ڈی سلوا سینیٹر فلاویو بولسونارو کو شکست...

حرم امام رضا علیہ السلام کا شیخ بہائی بست دوبارہ کھول دیا گیا

حرم امام رضا علیہ السلام کے شیخ بہائی بست...

ایران ہمیشہ اصولوں کا پابند ہے، مغرب دھمکیوں کے بجائے سفارتی راہ اختیار کرے، روس

شیعہ نیوز: روسی وزارت خارجہ نے امریکہ اور مغربی ممالک کی ایران کے خلاف دھمکی آمیز رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی راہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بار پھر جون میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا واحد راستہ سیاسی اور سفارتی حل ہے۔

ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس مستقل طور پر اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق تمام مسائل کو مذاکرات اور سیاسی ذرائع سے حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی، ایران پر تیل کی نئی پابندیوں کا اعلان

انہوں نے خبردار کیا کہ فوجی کارروائیاں مغربی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور جوہری تنصیبات پر حملے جو آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہیں، کسی طور قابلِ قبول نہیں۔

زاخارووا نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کو ذاتی دفاع قرار دینا بین الاقوامی عدمِ پھیلاؤ کے نظام کو بحران میں دھکیلنے کے مترادف ہے اور اس سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے اصول بھی پامال ہوئے ہیں، جس پر ایران ہمیشہ کاربند رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے ایران کو سنجیدہ ضمانتیں درکار ہیں کہ اس کی جوہری تنصیبات دوبارہ میزائل یا فضائی حملوں کا نشانہ نہیں بنیں گی۔

انہوں نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ پابندیوں اور حملے کی دھمکیاں ترک کرکے ایران کے ساتھ سفارت کاری کی راہ اپنائیں۔

The post ایران ہمیشہ اصولوں کا پابند ہے، مغرب دھمکیوں کے بجائے سفارتی راہ اختیار کرے، روس appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img