spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ سے یکجہتی کے لیے مراکش میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے

شیعہ نیوز: جمعہ کے روز مراکش کے لاکھوں شہریوں...

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کا فضائی جلوس

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات میں 17 جنوری کو...

بھارت ایران کی چابہار پورٹ کا تعمیراتی کام چھوڑنے پر مجبور

شیعہ نیوز: مفادات کے حصول کی خاطر ایران سے...

آئی ایس او کراچی کی “شہداء حریت کانفرنس”، شہیدانِ مقاومت کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت

شیعہ نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام “شہداء حریت کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور شہید علامہ باقر النمر کی برسی کے موقع پر نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقد کی گئی، جس میں معروف علماء، خطباء اور دانشوروں نے شرکت کی اور شہداء کے عظیم مشن اور قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ انفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس نے خطے میں دہشتگردی کے خلاف نبردآزما ہو کر نہ صرف اسلامی ممالک کی سلامتی کو مستحکم کیا، بلکہ بی بی زینب (س) کے حرم سمیت تمام مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے اپنی جان قربان کر دی، ان کی جدوجہد عالم اسلام کے اہم مسئلہ بیت المقدس کی آزادی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ امن کے نام پر پاکستانی فوجی دستوں کو غزہ بھیجنا دراصل اسرائیل کا دفاع کرنا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اسرائیل مخالف فرمان کو ہرگز فراموش نہیں ہونے دینگے، پاک افواج کا غزہ جا کر حماس کو غیر مسلح کرنے کے مشن کے پیچھے مسلمان کو مسلمان سے لڑانے کی صیہونی سازش ہے۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی یہ لازوال قربانیاں تاریخِ اسلام کے عظیم سلسلے کی کڑی ہیں، جو کربلا سے جا ملتی ہیں، شہید باقر النمر کی مظلومانہ شہادت نے عرب سرزمین پر حق و انصاف کی آواز بلند کی اور استحصالی طاقتوں کے خلاف ایک زندہ تحریک کی بنیاد رکھی۔

مولانا سید مبشر حیدر زیدی نے کہا کہ ان شہداء کی یاد ہمیں غفلت کی نیند سے بیدار کرتی ہے اور ہر ظلم کے مقابلے میں سر اٹھانے کا عزم دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید نمر سے لے کر شہید سلیمانی تک شہادت کا یہ سلسلہ حق و باطل کی اس تاریخی کشمکش کی علامت ہے، جس کا مرکز و محور کربلا ہے۔ کانفرنس میں شرکاء نے عہد کیا کہ وہ شہداء کے مشن اور پیغامِ حریت کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے اور ہر قسم کے استعمار و استحصال کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

The post آئی ایس او کراچی کی “شہداء حریت کانفرنس”، شہیدانِ مقاومت کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت appeared first on شیعہ نیوز پاکستان.

​ 

spot_imgspot_img